کراچی: صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ کورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا انہوں نے کورنگی زون میں کورنگی نمبر 3-1/2 گرائونڈ میں پودا بھی لگایا اس موقع پر XEN کورنگی محمد مبین صدیقی ، ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد ےٰسین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ کورنگی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ہر گلی کوچہ سے کچرہ و ملبہ کی منتقلی کیلئے رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہے ماحول کو پر فضا اور صحت مند بنانے کیلئے شجرکاری بھی کی جارہی ہے۔
محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیںاور بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔