صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید

Shiraz Waheed

Shiraz Waheed

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کا ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپریٹنڈنڈ انجینئر پریم چند،، ڈائیریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ،ڈپٹی ڈائیریکٹر سالڈویسٹ محمد احمد نقوی ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیلتھ سلیم رضا (لانڈھی)اور دیگر افسران کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام کے زریعے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔صفائی ستھرائی کے کاموں کو بہتر بنا کر بہت سی بیماریوں پر قابوپایا جا سکتا ہے۔اس لئے صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کو بہتر بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی ترتیب دے کر کیا جائے۔

تاکہ ہر علاقے میں صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں ۔مین شاہراہوں،گلیوں،بازاروں میں اور تعلیمی اداروں،ہسپتالوں کے اطراف اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے کاموں کوبہتر انداز میں انجام دیا جائے ۔نائٹ سوئپنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اس کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اس لئے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بہترین اقدامات کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس کام میں کسی بھی قسم کی لا پرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہے۔سوئپنگ کے کاموں سے لے کچرااٹھاکر ٹھکانے لگانے تک کے ہر کام کو بہتر بنانے اور بروقت انجام دہی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جانے چاہیں۔سب مل کر صفائی ستھرائی کے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دیں ہر فرد صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اپنی ذمہ داری کو بحسن خوبی بہتر سے بہتر انجام دینے کی کوشش کرے۔

بہترین صفائی کے لئے ضروری نہیں کہ ہفتہ صفائی یا صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے بلکہ ہر دن کو صفائی مہم کا دن سمجھا جائے اور بھر پور طریقے سے اپنے کام کا حق ادا کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو انجام دیں۔ا ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن،سپریٹنڈنڈ انجینئر پریم چند،،ڈائیریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ،ڈپٹی ڈائیریکٹر سالڈویسٹ محمد احمد نقوی ،ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیلتھ سلیم رضا(لانڈھی) اور دیگر افسران کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے آغازکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈی ایم سی کورنگی میںآج سے ایک ماہ کے لئے صفائی /بیوٹیفیکیشن مہم کاآغاز کیا جا رہا ہے یہ خصوصی صفائی مہم عیدالاضحی کے بعد عوام کو صفائی کے حوالے سے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کی جارہی ہے۔تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔صفائی/بیوٹیفیکیشن کی یہ مہم ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرے گی اس مہم کے دوران ڈی ایم سی کورنگی کے تمام علاقوں میں خصوصی مہم کے علاوہ تمام مرکزی اور اندرونی شاہراہوں پر شجر کاری ،اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب و مرمت اور بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ خصوصی صفائی مہم کے پہلے مرحلے میں سڑکوں کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر صفائی کے دوران پلانٹیشن،چونے کا چھڑکائو،لائٹنگ کی مرمت کا م کیا جائے۔

اس میں محکمہ سالڈویسٹ کے سینٹری ورکرز،محکمہ پارکس کے ورک مین،محکمہ ایم اینڈای اور محکمہ انکروچمنٹ کا عملہ بھی صفائی مہم میں حصہ لے گا۔دوسرے مرحلے میں عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔تیسرے مرحلے میں یوسی وائز صفائی ستھرائی،پلانٹیشن اور لائٹنگ کی مرمت کا کام روزانہ کہ بنیاد پر کیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے تمام مشینری کے علاوہ باہر سے بھی کچھ مشینری کو ہائیر کیا جائے گا ۔ محکمہ باغات دیواروں پر چونا کرنے کے علاوہ پارکوں اور گرین بیلٹوں کی صفائی بے ہنگم درختوں و جھاڑیوں کی کٹائی و چھٹائی،محکمہ اینٹی انکروچمنٹ فالتو بینرز اور ناجائز تجاوزات،محکمہ ایم اینڈ ای اسٹریٹ لائٹوں کی پلاسٹک کورز کی صفائی اور لائٹوں کی مرمت کا کام کریں گے۔صفائی مہم کا مقصد عوام کو خوبصورت اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے افسران پر واضح کیا کہ صفائی مہم کا مقصد محض کچرا اٹھانا یا جھاڑوں لگانا نہیں ہے بلکہ تمام محکمے اپنی اپنی سطح پر کام کریں صاف ستھرے اور خوبصورت ماحول کے زریعے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس خصوصی صفائی /شجرکاری/بیوٹیفیکیشن مہم کے دوران عوام الناس بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ماحول کو صاف ستھرا،خوبصورت،سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔