صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند زندگی اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے: عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ صاف ستھرا سر سبز ماحول صحت مند زندگی اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے اور پاک معاشرے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں بسنے والے عوام کی عکاسی کرتے ہیں کورنگی میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کی وجہ سے ہمیں سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے مگر انتظامیہ خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ہر سطح پر اپنی بھرپور محنت اور لگن سے آپکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے سیکٹر 26,27 کورنگی انڈسٹریل ایریا میںلنک روڈ اور سینٹرل آئی لینڈ سے کچرے اور ملبے کے ڈھیروں کے اٹھانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس لانڈھی زون معین جت اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا ایسا انتظام کریں کہ دوبارہ کچرہ یاملبہ جمع نہ ہونے پائے ہر مقام پر جہاں صفائی ستھرائی کے امور مکمل کرلئے گئے ہوںوہاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کاچھڑکاؤ کا عمل یقینی بنائیں بلدیہ کورنگی میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے انتظامیہ رات ہو یا دن صرف اور صرف عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اپنے بچوں کی صحت کا خیال کریں انھیں کچرہ کنڈیوں ،نالے ،نالیوںاور خصوصا ان مقامات پر جانے سے روکیں جہاں سے کچرہ اور ملبہ صاف کیا جارہاہو انتظامیہ کا عملہ آپکے مسائل کے خاتمہ کیلئے آپکے تعاون ہی سے بلدیاتی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan