کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ،سپرٹنڈنگ انجینئر پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز، فوکل پرسن کورنگی مبین صدیقی بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
بلدیاتی ادارے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کی مزید بہتر پر زور دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ علاقائی سطح پر ترقیاتی عمل روکنے کے ساتھ صفائی وستھرائی سمیت روز مرہ بلدیاتی مسائل میں اضافہ ہورہا اور عوام اس حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیںلہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر بلدیاتی اداروں سے مالی بحران کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات اور علاقائی ترقیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن ضلع میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنا کر عوام کو صحت مند ماحول فراہم کریں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور اسے جلانے کی روک تھام کی جائے اور مرتکب افراد کے خلا ف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غیر قانونی اقدام کی روک تھام کرکے صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور آلوگی سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنایا جاسکے بعد ازاں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے ضلع کورنگی کے کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو صفائی و ستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جای انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے بتا یا کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی اور علاقائی سطح پر سوئپنگ کے حوالے سے انتظامات جاری ہیںمیونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر ضلع کورنگی میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے ساتھ انسداد ڈینگی اور کانگو کے حوالے سے مہم جاری ہے صفائی ستھرائی کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔