کراچی :وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرا سرسبز ،پر امن سندھ مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل 23فروری سے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جائیگا ۔بلدیہ کورنگی نے مہم کے انتظامات کے حوالے سے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل منسوخ کرکے معمول کے مطابق فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا رہی ہے ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ کرکے خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے اور اس کے ساتھ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے سرسبز ماحول کے حوالے سے عوامی شعور کو اُجاگر کیا جائے۔
علاقائی خوبصورتی کے لئے چورنگیوں ،چوراہوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتر کو یقینی بنا ئیں گے انہوں نے بتایا کہ 23فروری سے شروع ہونے والی خصوصی مہم کے دوران ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک صحت مند معاشرہ فراہم کرینگے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ نے ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کورنگی کو 23 فروری سے شروع کونے والی خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس حوالے سے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں بیک وقت صفائی مہم کا آغاز کیا جائیگا اس حوالے سے تمام افسران و اسٹاف کو الرٹ اور تمام دستیاب مشنری آن روڈ کردی گئی ہے خصوصی صفائی مہم کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے نگرانی کا موثر نظام بھی قائم کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ خصوصی صفائی مہم کے ساتھ تجاوزات ،وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز کا خاتمہ کرکے علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا یا جائیگا۔