صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں ہفت روزہ صفائی مہم

کراچی : وزیر بلدیات شرجیل میمن کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں ہفت روزہ صفائی مہم بدستور جاری ہے اس سلسلے میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ کورنگی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور پارکوں کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ،فوکل پرسن (کورنگی) مبین صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے پارکوں کے دورے موقع پر کہا کہ کورنگی زون میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی زون کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںپارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے پارکوں میں نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے گرل پر رنگ وروغن کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائے تاکہ کورنگی زون خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور کورنگی زون کی عوام کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کر سکیں۔

Cleaning Campaign

Cleaning Campaign