صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے صفائی وانسداد تجاوزات مہم کا آغاز

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور عوام کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت خصوصی صفائی مہم اور انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کر دیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی کے ہمراہ شاہراہ پر جھاڑو لگا کر اپنے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے عزم کے ساتھ خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح ہے بلدیاتی افسران و عملہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بن انے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی سہولیات عوامی دہلیز تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کریں ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر2شاہ فیصل کالونی نمبر5میں خصوصی صفائی کے افتتاح کے بعد بلدیاتی افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان، ڈائریکٹر ہیلتھ سرورسز رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس ندیم شیخ فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز اوردیگر موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ یہ اقدام خوش آئندہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے انہوں نے صوبائی وزارت بلدیات کی جانب سے ضلعی بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں کٹوتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران کی وجہ سے میونسپل کارپوریشنز اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے حوالے سے شدیدمشکلات کا شکار ہیں علاقائی ترقیاتی کاموں کی عدم انجام دہی کی وجہ سے علاقے کھنڈرات میں تبدیل اور بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کے ساتھ ساتھ سرسبز ماحول کا قیام اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات بہتر کئے جائیں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے احکامات پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے پورے ضلع میں خصوصی صفائی و ستھرائی اور انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ضلع میں صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل کو بھی تیز کیا جائیگا انہوں نے محکمہ سنیٹریشن ، محکمہ پارکس ،محکمہ انسداد تجاوزات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے افسران و عملے کی عام تعطیلات اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران صفائی وستھرائی ،تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے ،سرسبز ماحول کا قیام شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ میں پودوں کی گرومنگ اور شاہراہوں پر بغیر اجازت لگائے گئے بینرز اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی سہولیات کی حوالے سے مثالی ضلع بنا کر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔

KORANGI KARACHI

KORANGI KARACHI