صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے ،بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے افسران ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ عمران اسلم

 Imran Aslam

Imran Aslam

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں ،سیوریج لائنوں اور شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑاکرکٹ ،کچر ا اور بلڈنگ میٹریل ڈالنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک کرکے عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی میں بلدیہ کورنگی کا ہاتھ بٹا ئیں اور غیر قانونی اور عوامی سہولت میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند زونز کے فوکل پرسن کے ہمراہ لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برسات سے قبل ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی جانب سے جاری برساتی نالوں کی صفائی اورعلاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے دورے کے موقع پر مختلف زونز میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے متعلقہ افسران کو برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے بعد نالوں اور سیوریج لائنوں سے برآمد ہونے والے ملبے اور مٹی کے ڈھیروں کو بروقت ٹھکانے لگا نے کی ہدایت کی۔