کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر 23فروری سے صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کی صدارت میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام افسران وعملے کو الرٹ او ر دستیاب مشنری کو آن روڈرکھنے کی ہدایت کی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ 23فروری سے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ شاہراہوں فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ شاہراہ کی دیواروں سے وال چاکنگ مٹانے اور آویزاں بوسیدہ اور غیر قانونی بینرز اُتارنے کا کام بھی انجام دیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ پارکس اور سنیٹیشن کو قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے اور عوامی زندگی کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ کوڑ ا کرکٹ ،کچرے کو آگ لگا نے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے اور عوامی تعاون کے ذریعے درختوں اور پودوں کی ابیاری اور اس کی حفاظت کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے مہم چلا نے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور محکمانہ کارکردگی کو فعال بناتے ہوئے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کو دور کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو فعال بنائیں۔
عوامی خدمات کو اپنا شعا ر بنائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔