کراچی (خصوصی رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر فراہمی ونکاسی آب ،صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے عوامی شکایات میں ااضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے کہا ہے۔
وہ علاقائی ترقی نہ سہی کم ازکم عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنا ئیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے پانی ،سیوریج اور صفائی وستھرائی جیسے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے صاف پان کی فراہمی سیوریج کے نظام کی درستگی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو درست کرکے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر ہی عوامی زندگیوں کو امراض سے محفوظ بنا یا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے دورے کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب ،صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی و کارکنان عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور عوام خدمت میں شب روز مصروف ہیں عوام کی جانب سے علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموںکو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کے ایم سی ،اور ڈی ایم سیز کو ہدایت کی کہ انسداد نگلیریا و ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم چلا ئی جائے تاکہ عوام کو امراض سے آگاہی فراہم کرکے انہیں مہلک امراض سے محفوظ بنا یا جاسکے۔