صفائی مہم کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنا ہے: عبدالراشد خان

کراچی : ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف علاقوں سے 1800 ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے گرین بیلٹوں کی صفائی اور پارکوں کی صفائی کی گئی سڑکوں پر صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسیز کے دورے کئے ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن ،فوکل پرسن( لانڈھی) طلعت محمود، فوکل پرسن (شاہ فیصل) اسلم پرویز،فوکل پرسن (کورنگی) مبین صدیقی،ڈائیریکٹر سالڈویسٹ رفیق شیخ ،سینئر ڈائیریکٹر پارکس جاوید احمداور دیگر افسران کے ہمراہ دورے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں10روزہ صفائی کا پر جوش آغاز اور صفائی کے کاموں کی انجام دہی اور سینکڑوں پودوں کی تقسیم ،گرین بیلٹوں کی صفائی ،دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ رنگ و روغن ،سڑکوں کی صفائی سمیت مختلف مقامات سے کئی سو ٹن کچرا اٹھا یا گیا۔ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف دورے کئے ۔صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کاموں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں صاف اور سرسبز کے عنوان سے10 روزہ صفائی مہم کا پر جوش آغازہوچکا ہے۔ڈی۔ایم۔سی کورنگی کے تمام افسران و عملے کی بھرپور شرکت ۔ڈی۔ایم۔سی کورنگی کے تمام دفاتر اور مرکزی آفس کی صفائی ستھرائی کے کاموں کو افسران و عملے نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف علاقوں سے 1800ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے۔

گرین بیلٹوں کی صفائی اور پارکوں میں صفائی کے کام کئے گئے سڑکوں پر صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسیز کے دورے کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر مسرور میمن ،فوکل پرسن( لانڈھی) طلعت محمود،فوکل پرسن (شاہ فیصل) اسلم پرویز،فوکل پرسن (کورنگی) مبین صدیقی،ڈائیریکٹر سالڈویسٹ رفیق شیخ،سینئر ڈائیریکٹر پارکس جاوید احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم ۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ صبح سے ہی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔صفائی ستھرائی کے کاموں کے حوالے سے جو اہداف ہم نے طے کئے عوام کے تعاون سے پورے کریں گے۔تمام افسران و ملازمین پر جوش طریقے سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سر کرداں ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم ۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ صفائی مہم کے زریعے ڈسٹرکٹ کورنگی کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہے اسی لئے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں ہم ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیںاور بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے زریعے تمام طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور لگن سے اپنے امور کی انجام دہی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں جاری صفائی مہم ماحول کو بہتر اور خوشگوار بنانے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی بھی ختم ہوسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صفائی مہم پورے شہر میں جاری ہے اس کے ثمرات بھی عوام کو ہی ملیں گے اور اس کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور سر سبز ماحول فراہم کرنا ہے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan