حیدر آباد دکن (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا بھی ملک گیر صفائی مہم کا حصہ بن گئیں۔ انھیں اور ان کے والد عمران کو معروف بھارتی صنعت کار انیل امبانی نے اس مہم کیلیے نامزد کیا تھا، اس مہم میں ثانیہ مرزا اوران کے والد نے مقامی شاہراہ پر جھاڑو دی، ایشین گولڈ میڈلسٹ ثانیہ نے اس کارنامے کی ویڈیو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی ہے۔
اس موقع پر اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں ثانیہ نے کہا کہ ہم نے ملک کی صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کیا ہے، مجھے امید ہے دیگر لوگ بھی اس کی تقلید کریں گے، میں اس مہم کیلیے دیگر 9 افراد کو نامزد کرنا چاہوں گی۔
جس میں ٹینس اسٹار سومدیودیوورمن، اسکواش پلیئر دیپیکا پالیکل، بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو، شوٹر ابھینو بندرا، بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، تیش دیش مکھ، ساجد خان ، تیلگو اسٹار رام چرن تیلگواور سیاستدان کے ٹی راما راؤ شامل ہیں۔