صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے: محمد خان

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اسی حقیقت کے پیش نظر ہم نے باالخصوص میلے کے دوران نہ صرف شہریوں کو بلکہ آنے والے معزز مہمانوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد خان سیلاچی نے اپنے دفتر میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر عباس علی، یار علی گشکوری، طاہر عباس بھی موجود تھے چیف آفیسر محمد خان سیلاچی نے کہا کہ ہم نے صفائی کے عملہ کو الرٹ کر رکھا ہے کہ وہ شہر کی صفائی کا ہر طرح خیال رکھیں دریں اثناء میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ویلکم گیٹ نصب کیے جارہے ہیں جنکی تنصیب جلد مکمل ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے درختوں کو بھی وائٹ واش کیا جائیگا تاکہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو مثالی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں چاہیے کہ وہ وقتا فوقتا ہماری رہنمائی کرتے رہا کریں انہوں نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری ،تاجر برادری ، ہمارے ساتھ تعاون کریں۔