صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے شکایات پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز فعال بنانے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میںعوام سے ملاقات کی اور علاقائی سطح پر درپیش مسائل سنے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آباور صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی پلان بنایا جائے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے گلیوں اور محلوں میں انجام دینے کے ساتھ ڈینگی سے عوامی زندگی کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے موثر انداز میں مہم چلا ئی جائے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں انشا اللہ اداروں کے باہمی تعاون سے علاقائی ترقی اور مسائل کا خاتمہ کیا جائیگا۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri