صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں اورعبادت گاہوں کے اطراف حفاظتی اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف شب برات کے حوالے سے جاری انتظامات اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے ساتھ عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نے دورے کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور شب برات کے موقع پر بلدیاتی اداروں کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا منتظمین کی جانب سے شب برات کے موقع پر قبرستانوں اور عباد گاہوں پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے پولیس اور ینجرز سے درخواست کی شب برات کے موقع پر قبرستانوں اور عباد گاہوں پر موثر حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے کہاکہ کالونی گیٹ اور عظیم پورہ قبرستان پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے شب برات کے موقع پر اقدامات کئے جائیں اور ٹریفک پولیس تعینات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri