کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے شعبہ صفائی ستھرائی کے افسران و ذمہ دارا ن کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگی ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالرشد خان نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ کورنگی زون کی مختلف شاہرائوں ،مین روڈز ، سینٹرل آئی لینڈ اور مختلف علاقوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالرشد خان نے محکمہ ہیلتھ سروسزکے افسران و عملے کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کا عملہ الرٹ رہتے ہوئے شکایات موصول ہوتے ہی فوری طور پر اس کے ازالے کی عادت ڈالیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سید محمد احمد نقوی ،انفارمیشن آفیسر کورنگی زون محمد عامراوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد یسٰین بھی موجو دتھے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا عملہ شہریوں کو صحت ا فزا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے پیشہ ورانہ قابلیت و مہارت و ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلاکر اپنے فرائض منصبی محنت لگن سے ادا کرتے رہیں۔
تو کوئی وجہ نہیں کہ کورنگی میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہوایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کورنگی کی عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنا انتظامیہ کا منشور ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ممکنہ ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں۔