صفائی و ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے ادارے باہمی تعاون سے اقدامات کریں۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on March 1, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی ہدایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل زون کے سپرٹینڈینگ انجینئر نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے سیوریج فلو کو بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات تیز کردیئے گئے۔
شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل میں مشین کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی و ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں اور عوام کو صحت مند ماحول کا قیام اور علاقائی مسائل سے نجات دلائیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے برساتی نالوں اور سیوریج تنصیبات پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو شاہ فیصل زون کے تحت صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گی کہ مون سون برسات سے قبل سیوریج فلو اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے اس حوالے سے مشنری اور افرادی قوت کے ساتھ سیوریج فلو اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com