سبی (محمد طاہرعباس) صفائی ایمر جنسی کا اطلاق کرکے شہر کی خصوبصورتی کو بحال کیا جائے کہ صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کے ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ سبی شہر اس قدر صاف ستھرا تھا کہ اگر اسکی نالیوں میں ایک سکہ گر جاتا تو وہ بھی نظر آتا تھا مگر آج کی صورت حال کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اگر خدانخواستہ اپنی نالیوں میں نومولود بچہ گرجائے تو وہ بھی نظر نہیں آتا جو ایک لمحہ فکریہ ہے شہر کی مین شاہراہوں پر جا بجا گندگی کے ڈھیر نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو ماند کرچکے ہیں بلکہ بیماریاں پھیلانے میں بھی اہم کردار سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں جس قدر فنڈ سبی کو ملے اس سے ایک نیا شہر آباد ہوسکتا تھا مگر شائد ہماری بد قسمتی ہے کہ اہم نے اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی بجائے اسے گندگی کے سپر د کردیا ہے جو متعلقہ ادارون کیلئے لمحہ فکریہ ہے ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور سڑکیں شہر کی زینت بننے کی بجائے آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہیں انہو ں نے کہا کہ شہر کی سابقہ خوبصورتی بحال ہوسکتی ہے اگر اسکے لئے مخلصی اور ایمانداری شرط ہے ہمیں انفرادی سوچ کو بدل کے اجتماعی سوچ اور اجتماعی مفاد کو مدنظررکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک ماہ کیلئے صفائی ایمر جنسی کا اطلاق کرکے متعلقہ ادارے شہر کو ماضی کیطرح خوبصورت اور پر فضا بنائیں جہاں گلی کوچے اور شاہراہیں خوبصورت اور صاف ستھری نظر آئیں یہاں کے رہنے والوں کو سانس لینے کیلئے صاف آکسیجن دستیاب ہو اور لوگ بیمارویوں سے محفوظ زندگی بسر کرسکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں متعلقہ ادارہ یا ادارے بھر پور محنت ،مخلصی اور ایمانداری سے اپنا فرض نبھائیں گے اور عوام کو صحتمند ماحول جلد فراہم کرینگے۔۔