کراچی : صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ کورنگی 8000 روڈ کورنگی انڈسٹر یل ایریا پر صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد ےٰسین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں اور مزید کہا کہ انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریاں جو کچرا وغیرہ باہر پھینکتی ہوں ان تمام فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کریں کہ کچرا فیکٹری سے باہر نہ پھینکیں بلکہ کچرے کو کچرا کنڈیوں میں ڈالیں جہاں کورنگی انتظامیہ کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کر دے گا ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے اور تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں۔