کراچی : بلدیہ کورنگی میں خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے اقدامات تیز کے ساتھ جاری ہیں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتربنا نے کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی مکمل نگرانی میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر اور برساتی نالوں کی صفائی کو بھی فوکس کرکے نالوں پر قائم تمام رکاوٹوں کا خاتمہ اور برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی وبیوٹیفکشن مہم کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صفائی وستھرائی کے ھوالے سے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی شکایات پر تجاورتی مراکز کے اطراف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی رکشہ ،ٹیکسی سمیت دیگر وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ کرنے کے لئے انسداد تجاوزات کے حوالے سے گرینڈ آپریشن چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد اس کے قیام کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کے نظام قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جاسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور بلدیاتی مسائل پاک بنا یا جائیگا عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے۔