کراچی : صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر خصوصی صفائی و بیو ٹییفکیشن مہم بلدیہ کورنگی میں بدستور جاری ہے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے S.E غلام سرور چاچڑ ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ ، XEN M&E نثار سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹڑ ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگربلدیاتی افسران کے ہمراہ 000 9 روڈ اورکورنگی زون کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اورگرین بیلٹس پر پودوں کی کٹائی، چھٹائی کے کام کا معائنہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی کا عمل روزآنہ کی بنیادوں پر رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے موقع پر موجودافسران وعملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیںاور تمام علاقوں میں موجود پارکوں، مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرا کنڈیوں کے علاوہ کچرا جمع ہو ان تمام مقامات اور کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ کورنگی زون کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںتاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے گرین بیلٹس پر نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائے تاکہ کورنگی زون خوبصورت اور ہرا بھرا نظر آئے اور کورنگی زون کی عوام کو صحت افزا اور خوبصورت ماحول میسر آئے جہاں وہ اپنے فرصت کے لمحات کو انجوائے کر سکیں۔