صفائی و ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ زندہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام حکمران اور بلدیاتی ادارے قبرستانوں میں بھی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں زندہ لوگوں کے ساتھ شہر خاموشاں میں آباد مکین بھی حکمرانوں اور بلدیاتی اداروں کی توجہ کے منتظر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنی کاوشوں سے عظیم پورہ قبرستان میں زائرین قبرستان کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے بورنگ اور ٹینک کی تعمیر اتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کے بارہا مطالبے کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی عظیم پورہ قبرستان میں پانی کی فراہمی کے مسائل حل نہ کرسکے جوکہ عوامی مسائل پر اداروں کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی مثال ہے انہوں نے کہاکہ عظیم پورہ قبرستان میں خودرو جھاڑیاں اور صفائی وستھرائی اور وشنی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زائرین قبرستان شدید مسائل کا شکار ہیں۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ گلیوں اور محلوں میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں تو ناکام ہوچکیں ہیں کم ازکم قبرستانوں میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیں انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے قبرستانوں سے جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri