کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ بی اینڈ آر نالوں کی صفائی ممکن بنا کر رپورٹ پیش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نالوں کی صفاءکے کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے گزشتہ برساتوں میں بھی نالوں کی صفائی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کیا جس کی بدولت گزشتہ ہونے والی برساتوں کے بعد برساتی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جا سکا اب آئندہ برسات کے حوالے سے بھی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے قبل ازوقت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالہ صفائی کے ساتھ متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے دیگر اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں تاکہ برسات کی صورت میں نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، بلدیہ شرقی کی جانب سے علامہ اقبال روڈ یوسی 8، شاہراہ قائدین، گرو مندر، یونیورسٹی روڈ کے طویل نالوں کی صفائی کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے جسے جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس کے بعد دیگر نالوں کی صفائی کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔