کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کرنے کے باوجود سی ڈیز سیکرٹریز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ طارق محمود خان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : گزشتہ نو سالوں کے دوران کلریکل سٹاف کو 2مرتبہ اپ گریڈ کرنے کے باوجود سی ڈیز سیکرٹریز کو مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے امتیازی سلوک اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیونٹی سیکرٹریوں کوسرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی طرح اپ گریڈ کیاجائے یونین کونسل نظام کی بنیادی اکائی سیکرٹری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو اپ گریڈ یشن سے نظر انداز کرناسمجھ سے بالا تر ہے۔

ان خیالات کا اظہار طارق محمودخان،محمد طلحہ ،رانامزمل ،عاطف علی،سید مخدوم حسین شاہ،محمد یوسف چشتی،امجد غفور،نعیم کجلہ ،عمران علی،فیصل منیر اور دیگر نے سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ یونین کے منعقدہ اجلاس میں خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا سرکاری محکموں کے دیگر کلریکل سٹاف کی پوسٹوں کوبھی فوری اپ گریڈ کیاجائے۔

حکومت پنجاب نے سال 2007ء میں بھی تمام کلریکل سٹاف اور دیگر کیڈرز کی اپ گریڈ یشن کی تھی ،اس دوران بھی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ یکسر نظر انداز کردیاگیا۔یونین کونسل نظام کی بنیادی اکائی سیکرٹری کمیونٹی ڈویپلمنٹ کو اپ گریڈ یشن سے نظر اندازکرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،نئے سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کر نے کا تحفہ دیا ہے ،مگر افسوس کہ موجودہ دور میں عوام اور تمام سرکاری اداروں کو بنیادی شناخت کا حامل سیکرٹری کمیونٹی ڈیپلمنٹ جوکہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے کوپس پشت ڈال دیاگیاہے۔

حکومت کی طرف سے تمام کمیونٹی سیکرٹریوں کو مستقل کرنے کے باوجود کیڈر میں تبدیلی نہ کی گئی اور تمام سرکاری مراعات سے تاحال محروم رکھا جارہا ہے 2009میں تمام سیکرٹری مستقل ہوگئے مگر اب تک یہ پیشن ،گریجوایٹس سے محروم ہیں۔یہ رقم کہاں جمع کی جارہی ہے اس کا کوئی علم نہ ہے کمیونٹی سیکرٹریوں میں اکثریت گریجوایٹ ہے مگر ان ملازمین پر ترقی کے راستے کیوں بند کیے گئے نہ ہی انہیں سروس سٹر کچر فراہم کیا گیا اور نہ ہی استعداد کار میں بہتری کیلئے کوئی لائحہ عمل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپیکا کے پلیٹ فارم سے ملازمین کو جو کامیابیاں ملی ہے اس میں کمیونٹی سیکرٹریوں کی جدو جہد بھی شامل رہی ہے مگر اب سرکاری ملازمین کی اپ گریڈ یشن میں اپیکا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔اگر حکومت پنجاب نے ایک ہفتہ تک کمیونٹی سیکرٹری کی پوسٹ کو گریڈ 11سے 15میں اپ گریڈ نہ کیا تو ہم سٹرکوں پر آنے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائنگے۔