کولمبیا (جیوڈیسک) ڈائیونگ کے عالمی مقابلوں میں روس کا ڈائیور سب پر بازی لے گیا۔ مقابلوں سے 25000 شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ ڈیمارک کے شہر کوپن ہیگن میں منقعد کئے گئے مقابلوں میں روس کے ارٹم سلچنکو نے سب سے زیادہ 522 پوانٹس حاصل کئے۔ یہ انکی دوسرے رانڈمیں مسلسل فتح ہے۔
کلف ڈائیونگ کے مقابلوں سے 25000 شائقین محظوظ ہوئے۔ تمام ڈائیورز نے 91 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ مقابلوں میں دوسری پوزیشن 506 پوانٹس حاصل کرنے والے جرمنی کے گیری ہنٹ کے پاس رہی جبکہ تیسرا نمبر کولمبیا کے ڈائیور نے حاصل کیا۔