موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والا سیمینار

کراچی (سدرہ عزیز) کراچی آرٹس کونسل میں ٣اکتوبر ٢٠١٥کو ہونے والا ایک کامیاب سیمینارجو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آغاہی کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوںکی وجہ سے انسانی ماحولیات پر اثرانداز ہونے والے نقصانات سے نوجوانوں کو روشناس کرایا جا سکے۔

یہ سیمینارایک اعٰلی امر تک موسموں کے تغیض کو سمجھانے اور موسمی معالومات کو فروغ دینے میں کامیاب گزرا ۔ سیمینارمیںشرکت کرنے والی اور نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی دینے والی آسٹریلین ٹرینر ‘سارہ فلپس’کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔اس سیمینار میں بتایا گیا کہ درجہ حرارت کی کمتی برھتی ایک تسلسل پیدا کرتی ہے جس سے انسانی ماحول بے حد متاثر ہوتا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والی سابق رکن اسمبلی خوش بخت شجاعت نے بھی نوجوانوں کوپانی کے اہم مسائل سے روشناس کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ٤٠فیصد افراد کو پانی کی سہولیت میسر نہیں ہیں اور صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے کئی معصوم جانیں متاثر ہورہی ہیں ۔پانی کا بحران دن بہ دن کراچی بلکہ پورے پاکستان کا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے جس سے نوجوان نسل ہی اپنی کاوشوں سے چھٹکارا دلواسکتی ہے۔

سیمینارسے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن، یواین ڈی پی کے عثمان مظہر ،ڈاکٹر فوزیہ خان، فیشن ڈیزائینر دیپک پروانی، معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ الغرض یہ کہ اس طرح کے سیمینار نوجوانوں کے لئے معالومات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں اور ان کے انعقاد سے نوجوان نسل میں اپنے وطن کے لئے کچھ کرنے کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔

Climate Workshop at Art Council Karachi

Climate Workshop at Art Council Karachi