نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کو شکست دے دی جب کہ سینڈرز کے الیکشن کیمپینر نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی کی نامزدگی کے لئے ڈیموکریٹس اور ریپلکن امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور نیویارک پرائمری میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کو شکست دے دی، ہلیری نے57.3 فیصد جب کہ سینڈرز نے 42.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے مخالف امیدوار ٹیڈ کروز کو شکست سے دوچار کیا۔
برنی سینڈرز کے الیکشن کیمپینر نے نیویارک پرائمری میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سوا لاکھ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے غائب کر دیئے گئے ہیں۔