کیو (جیوڈیسک) ہتھیلی پر گھڑی باندھنے کا رواج تو صدیوں ہی سے چلا آرہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نت نئے ڈیزائن کی حامل جدید گھڑیاں بھی متعارف کروائی جاتی رہی ہیں لیکن اب شاید ہاتھ پر گھڑی باندھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
جی ہاں یوکرین کی گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے تیار کر لیا ہے ایک ایسا جدید بینڈجو آپ کی مٹھی کو ہی گھڑی بنادے گا۔ دی ریٹوٹ نامی اس حیرت انگیز ایجاد کی بدولت نہ صرف مٹھی پر ڈیجیٹل موڈ میں وقت دیکھا جاسکتا ہے۔
بلکہ اسے موبائل فون سے منسلک کر نے پر مسیج اور ٹوئٹ بھی آپ کی مٹھی پر ہی نمودار ہوجائے گا۔کمپنی کے مطابق اس حیرت انگیز رسٹ بینڈ کو کچھ ہی عرصے میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ ممکنہ قیمت 160 امریکی ڈالر ہو گی۔