لاہور (جیوڈیسک) کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، صنعتکاروں اور مزدوروں نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں مسائل کے حل میں سرکاری اداروں کی عدم دلچسپی کے خلاف ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کٹار بند روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کریں کیونکہ 150 سے زائد صنعتوں پر مشتمل اس صنعتی علاقے میں کاروبار کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔