بند پٹرول پمپس کھل گئے، پٹرول فراہمی کی صورتحال میں قدرے بہتری

Petrol

Petrol

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ دس روز سے جاری پٹرول بحران کا دم ٹوٹنے لگا ہے، شہر کے پیشتر پٹرول پمس پر پٹرول کی خرید و فروخت جاری ہے۔

پٹرول پمپس پر رش پہلے کی نسبت خاصا کم ہو چکا ہے اور شہری قطاروں میں باآسانی پٹرول حاصل کر رہے ہیں تاہم ابھی بھی تمام پٹرول پمپس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں اور صورتحال نارمل ہونے میں ابھی ایک دو روز لگیں گے۔

شہر میں موجود سی این جی سٹیشنز پر بھی گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے لمبی قطاریں ختم ہوئی ہیں تاہم بعض مقامات پر گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

پٹرول کی صورتحال میں قدرے بہتری آنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے مگر اس کے ساتھ ان کا مطالبہ ہے کہ بحران کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے اور انہیں سزا ضرور ملنی چاہئے۔