لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ نے کہاہے کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام پاکستان میں ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں ، انہوں نے انتشار اور افراتفری کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں این اے 120میں محترمہ کلثوم نواز کی جیت پر مبارکباد کیلئے آنیوالے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔حاجی قیصرامین بٹ کا کہنا تھاکہ عوام ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے باخوبی واقف ہوچکی ہے اور انہیں عوام نے مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کا ساتھ دیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک محب وطن جماعت ہے جو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور مثبت حکمت عملی پر کاربند ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کا یہ مشن ہر صورت جاری رکھے گی۔اس موقع پر سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔