جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں چودہ فروری سے جاری دنیا کی سب سے بڑی مشقوں کا آج آخری روز ہے۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، سعودی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
مشقوں میں پاکستان متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، کویت، تیونس، قطر، مصر، سمیت اکیس اسلامی ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔
مشقوں میں پچیس سو جنگی جہازوں، بیس ہزار ٹینکوں اور ساڑھے تین لاکھ فوج نے حصہ لیا۔ فورسز کی شرکت کے لحاظ سے انہیں دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشق کہا جاتا ہے۔