گھٹن کے ماحول میں تفریحی تقریبات کے انعقاد سے امن ،محبت کے ساتھ ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ گھٹن کے ماحول میں تفریحی تقریبات سے امن و محبت ،بھائی چارگی و یگانگت کے ساتھ ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ڈی ایم سی کورنگی کے تحت منعقد ہونے والے جشن بہاراں فیسٹیول کے حوالے سے جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر اہتمام 6مارچ سے ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی نمبر2 نزد ملیر ریو برج پر جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
فیسٹیول میں فلاور شو،مینا بازار ،فوڈ اسٹریٹ سمیت بچوں اور بڑوں کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر اور شاہ فیصل زون کے متعلقہ افسران کے ہمراہ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے کہاکہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جشن بہاراں کو شہر کا مثالی ایونٹ بنایا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تحت منعقدہ جشن بہاراں فیسٹیول شہر کا مثالی ایونٹ ثابت ہوگا فیسٹیول میں پھولوں کا شہر آباد کیا جائے گا فلاور شو میں انواع اقسام کے پھولوں کے ساتھ پھلوں کے پودے بھی عوام میں نمائش کے لئے رکھے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ ڈی ایم سی کورنگی کے تحت منعقدہ جشن بہاراں فیسٹیول بھائی چارگی امن و محبت کو فروغ حاصل ہوگا اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات سمیت ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ جشن بہاراں فیسٹیول کی تیاریوں کا ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں اور اسے شہر کا مثالی ایونٹ بنانے کے لئے تمام ترکاوشوں اور صلاحیوں کو بروئے کار لائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com