کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل (آج) مورخہ 17 مارچ 2015ء کو لسبیلہ فٹ بال اسٹیڈیم پر اوتھل سٹی اور پاک بلوچ حب کے مباین کھلا جائیگا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو ہونگے۔
اس موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب میں ان کے ہمراہ نیشنل بنک کے سی ایس اور ڈویژن کے سربراہ اقبال قاسم ،کوارڈینٹر غلام محمد خان ،اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ ،انجینئر ظفر اللہ رونجو ،خدا بخش بلوچ اور دیگر شخٰصیات میں موجود ہوں گی۔