تیسری لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ اوتھل سٹی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری تیسری نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں اوتھل سٹی نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف مہر شاہین کلب بیلہ کو پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی کھیل کی خاص بات اوتھل سٹی کے گول کیپر نو روز رئیسانی کا نہایت عمدہ کھیل تھا جس پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال نے بھر پور داد دی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا اوتھل سٹی کی جانب سے کھیل 37ویں منٹ پرشاد نے گول کئے۔

جبکہ مہر شاہین بیلہ کی جانب سے88ویں منٹ پر عادل نے گول کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق فٹ بالر حاجی فاروق سے ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری عبدالجبار داہوار ،کریم بلوچ اور نذیر انجم نے انجام دیا۔