کلبوں میں دھوتی پہن کر داخلے پر پابندی ختم کرانے کیلئے قانون سازی کرینگے: جے للیتا

Jayalalithaa

Jayalalithaa

لندن (جیوڈیسک) تامل ناڈو میں ایک جج اور دو سینئر وکلاء کو دھوتی پہننے کی وجہ سے ایک پرائیویٹ کلب میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کی وزیراعلیٰ جے لیتا نے وعدہ کیا نیا قانون لایا جائیگا تاکہ اس غیرآئینی روایت کو ختم کر دیا جائے۔

جے للیتا نے مزید کہا کہ انہوں نے سوسائٹیوں اور کلبوں کے رجسٹراروں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ فوراً تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کلب کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوا دیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹی این سی اے کی جانب سے دھوتی میں ملبوس جج کو کلب میں داخلے نہ ہونے دینے کی حرکت کی۔

پوشا کی آمریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کلبوں نے یہی وطیرہ جاری رکھا تو ان کے اجازت نامے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔