کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان،ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ اتنے وسائل نہیں کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مکانات بنا سکیں، عالمی ادارے مدد کریں۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ بلوچستان میں زلزلے سے 25 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں، اور تقریبا 600 افراد زخمی ہوگئے، زلزلہ سے آواران کی تین تحصیلیں زیادہ متاثر ہوئیں، آواران اور دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ابتک 27 ہزار فوڈ پیکٹس، 25 ہزار خیمے بھیجوا دیے ہیں، زلزلہ متاثرین کومکمل امداد و بحالی تک ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 52 ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملیریا سے بچاو کیلئے اسپرے بھی کیا جا رہا ہے، ۔ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ اتنے وسائل نہیں کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مکانات بنا سکیں، عالمی ادارے متاثرین کی بحالی کیلئے مدد کریں۔