کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹان کا دورہ کیا اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ عمائدین سے بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کرے گی۔
وزیراعلی بلوچستان ہزارہ ٹان دھماکے کے دو دن کے بعد ہزارہ ٹاون پہنچے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر بات چیت میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست کا محور امن و آشتی ہے، وہ ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ان کا کہناتھا کہ ہزارہ ٹان دھماکے کے شہیدوں کے گھروں میں فاقہ نہیں ہونے دیں گے اور ہر وہ قدم اٹھائیں گے جن سے ماں، بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ حاصل ہو۔