کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بلوچستان میں لڑنے والوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔وزیراعلی کہتے ہیں کہ بلوچستان کابینہ آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گی۔
جنرل پرویز مشرف نے بلوچستان کو تباہ کر دیا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہئے۔ ا سلام آباد میں ذرائع کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک نے بلوچستان میں لڑنے والوں کو مذاکرات کی دعوت بھی دی۔