لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے سڑکوں پر نکلیں۔ عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں انار کلی بم دھماکے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی۔
آئی جی پنجاب نے اجلاس میں انارکلی بم دھماکے اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پولیس نے انارکلی بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کردی۔ شہباز شریف نے صوبہ میں امن و امان کی صورت حال پر کابینہ کمیٹی بھی قائم کر دی۔