وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب سے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ
Posted on September 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناء اللہ خاں نے آج یہاں اولڈ ایئرپورٹ پر بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ طیارہ سی 130 بلوچستان روانہ کیـ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار شیر علی گورچانی، سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بھی موجودتھےـاس موقع پر وزیرقانون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امدادی سامان وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب اپنے مصیبت زدہ بلوچی بھائیوں کی مدد کے لئے بھیج رہی ہےـ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بلوچستان میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔
ان حالات میں ہم بلوچی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں ہرقسم کی امداد دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے امدادی سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے 500 خیمے، 2000 فوڈ بیگز، 400 کمبل، 20ہزار کلو آٹا اور بھاری مقدار میں ادویات روانہ کی ہیںـ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچی بھائیوں کی بحالی تک ان کی امداد جاری رکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com