لاہور(جیوڈیسک)پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نوازشریف،سابق وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف ، ان کے خاندان کے دیگرافراد علاوہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیکیورٹی بڑھا دی۔
نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمدنواز شریف،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرمحمدشہبازشریف اور ان کے خاندان کے دیگرافرادکی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔
جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس حکام نے ان کی سیکیورٹی کیلئے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ،نگران وزیراعلی پنجاب کے حکم پرپولیس نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے شوکت خانم اسپتال کے باہر بھی موثر انتظامات کئے ہیں۔