وزیراعلی محمد شہباز شریف خراب موسم کے باعث سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کر سکے
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف خراب موسم کے باعث آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرسکے تاہم انہوں نے فون کے ذریعے صوبائی وزراء اور ڈویژنل کمشنرز سے سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور اس ضمن میں ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف نے آج بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر جاکر صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ نہ ہو سکے۔ وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر گئے صوبائی وزراء اور متعلقہ ڈویژنل کمشنرز سے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کی اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔