لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کینیڈین کمپنی پنجاب میں 500 میگاواٹ کے سولر منصوبے لگائے گی،100 میگاواٹ کا پہلا سولر منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ لاہورمیں کینڈا کی سولر انرجی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کردیا جائیگا۔
بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو بھی سولر انرجی سے چلایا جائیگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کے باعث معیشت، صنعت اور زراعت کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، توانائی بحران ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔