پنجاب (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب سے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے ملاقات کی۔ ماڈل ٹان لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا وقت آ گیا ہے کہ معاشی میدان میں جنگیں لڑیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بقائے باہمی میں مضمر ہیں۔ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔ جنگوں نے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہمیں ماضی بھول کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔ شرت سبھروال نے نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسائیوں جیسے تعلقات کا خواہاں ہے۔