وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردونوش پر 4 ارب کی سبسڈی دیکر پنجاب بھر میں 350 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے

تلہ گنگ : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردونوش پر 4 ارب کی سبسڈی دیکر پنجاب بھر میں 350 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہری اپنی روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر خرید سکیں، انتظامیہ سستے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیزوں کا معیار اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر توجہ دے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی جنر ل سیکر ٹری ملک خا لد ٹہی نے سستے رمضان بازار کے معائنہ کے موقع پر روزنا مہ ”نئی با ت ” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی جنر ل سیکر ٹری نے مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سستے رمضان بازار وںمیں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔