لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف آصف سندھیلہ نے ملاقات کی، ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیول چیف نے وزیر اعلی پنجاب کو بحریہ کی صلاحتیوں کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ سمندوں میں موجود سرحدی محافظ ملکی سلامتی کیلئے پرعزم اور ہر وقت تیار ہیں۔