کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سید اویس مظفر میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی۔ اویس مظفر نے سابق صدر اپنے بڑے بھائی آصف علی زرداری سے قائم علی شاہ کی شکایت لگا دی ہے،جس کے بعد قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا گیا، فوری طور پر ویزا نہ لگنے کے سبب وزیر اعلی قائم علی شاہ اب ہفتے کو دبئی روانہ ہوں گے۔
وزیر اعلی سندھ نے اویس مظفر سے مسلسل بد انتظامی اوربد عنوانی کے سبب صحت کے بعد بلدیات کا محکمہ بھی واپس لینے کا اشارہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آفتاب پٹھان، محمدعلی اور شکیب قریشی اویس مظفر کے نام پر متعلقہ محکموں کے امور دیکھ رہے ہیں۔