وزیراعلی سندھ کے انتخاب کے لئے رائے شماری آ ج ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے سابق ویزراعلی سندھ قائم علی شاہ کو نامزد کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سید سردار احمد وزارت اعلی کے امیدوار ہیں۔ صوبائی باگ ڈور نگراں حکومت سے جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے لئے رائے شماری کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق اسمبلی دفتر سے نامزدگی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فارم کی اسکروٹنی پانچ بجے کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست چھ بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ وزیراعلی کے منصب کے لئے رائے شماری سات بجے ہوگی۔ پیلپزپارٹی نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھروزیراعلی سندھ کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ اور مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کیلئے سید سردار احمد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامیاب امیدوار سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔