کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رات گئے کراچی کے دو تھانوں پر چھاپے مارے جہاں افسران کی عدم موجودگی پر انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ بوٹ بیسن فوڈ سٹریٹ بھی گئے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ رات گئے اچانک پیر آباد اور ناظم آباد تھانے پہنچ گئے۔
پیر آباد تھانے میں ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی غیر موجودگی پر وزیراعلی سندھ برہم ہو گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ میں لاپرواہی برتنے والے کسی افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پیر آباد پولیس کی سرزنش کے بعد وزیراعلی سندھ ناظم آباد تھانے پہنچے جہاں علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے امن و امان کی صورتحال معلوم کی۔ اس کے بعد قائم علی شاہ بوٹ بیسن فوڈ سٹریٹ گئے اور شہریوں میں گھل مل گئے۔